سی ٹی او فیصل آباد کا ایکشن،غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں شہر بھر میں موجود غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کو سی ٹی او فیصل آباد کے فوری ایکشن کے بعد ختم کر دیا گیا۔ عوام کی شکایات اور \'\'روزنامہ دنیا\'\' میں خبر کی اشاعت کے بعد سی ٹی او فیصل آباد نے ٹریفک پولیس کو فوری ہدایات جاری کیں کہ شہر میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
اس ہدایت کے بعد ٹریفک وارڈن انچارج اور ان کی ٹیم نے لنڈا بازار، پاکستانی گیٹ، 240 موڑ اور دیگر مقامات پر موجود غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کروا دئیے ۔شہریوں نے سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کے اس فوری اور مؤثر اقدام کو سراہتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا۔