حضرت صدیقِ اکبر ؓ کی زندگی وفا داری کی مثال :آصف رضاقادری

حضرت صدیقِ اکبر ؓ کی زندگی وفا  داری کی مثال :آصف رضاقادری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی زندگی ایمان، وفاداری اور اعلیٰ کردار کی روشن مثال ہے ۔ ان کی شخصیت امت کیلئے وہ معیار ہے جو سچائی اور اللہ و رسول ﷺ سے بے مثال محبت کا درس دیتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک ڈویثرنل صدر و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے PP-98 کے زیر اہتمام\"جانشین مصطفیٰﷺ سیمینار\"سے کھرڑیانوالا میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا طرزِ عمل ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ دین کی خدمت اخلاص، عاجزی اور استقامت کے بغیر ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں