غیر قانونی پارکنگ سائٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

غیر قانونی پارکنگ سائٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ شہر بھر سے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خاتمے کے لیے متحرک ہو گئی ہے ۔

 اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، سٹی ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو نشاندہی کے بعد فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سائٹس ٹریفک کی بلاتعطل روانی میں بڑی رکاوٹ ہیں، جن کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینال روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے تین مقامات پر سروس روڈ سے جرسی بیریئر نصب کر دئیے گئے ہیں۔کمشنر نے شہر میں مزید مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹریفک پولیس، ٹیپا اور میونسپل کارپوریشن کو مشترکہ وزٹ کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی۔کمشنر فیصل آباد نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کی 10 مرکزی شاہرات کی مرمت و بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ لی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں