خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے شہری سے موٹر سائیکل ہتھیالی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری سے موٹر سائیکل ہتھیالی۔
تھانہ سول لائن کے علاقے الائیڈ ہسپتال کے قریب تاج الدین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے موٹر سائیکل ہتھیالی اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر بوکا سے فرار ہو گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔