تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کوقابوکرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کاسبب بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔