آر پی اوکا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا، محمد شہزاد آصف خان نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔
جیل پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالوحید خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ سکول کی ایس پی اسماء رؤف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔