گلیوں پر قبضے کر کے تعمیر کئے گئے گھر مسمار‘راستے واگزار
گلیوں پر قبضے کر کے تعمیر کئے گئے گھر مسمار‘راستے واگزارچک نمبر 30ایم ایل میں آپریشن ‘لوگوں کی مشکلات ختم،راستے کھل گئے
کلورکوٹ (نامہ نگار )افسران بالا کے احکامات پر چک نمبر 30ایم ایل میں رقبہ واگزار کرانے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کی نگرانی سینئر نائب تحصیلدار کلورکوٹ شیر محمد ملک نے پٹواری حلقہ کے ہمراہ کی۔تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ کے نواحی گاؤں 30ایم ایل میں بعض افراد کی جانب سے گلیوں میں ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جبکہ گھروں کی دیواریں بھی سرکاری راستوں پر تعمیر کی گئی تھیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ تحصیلدار شیر محمد ملک نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں تمام ناجائز تجاوزات اور دیواروں کو مسمار کرا دیا اور گاؤں کی گلیوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کر دیا۔اس موقع پر تحصیلدار شیر محمد ملک نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور تجاوزات کے خاتمے کا عمل آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہے گا۔