سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر گیس ریفلنگ کرنیوالا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے جھال چوک کے قریب سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر گیس ریفلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا جو اہل علاقہ کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔