گھرمیں گیس لیکج پر دھماکہ،5 افراد جھلس کر زخمی

گھرمیں گیس لیکج پر دھماکہ،5 افراد جھلس کر زخمی

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)گیس لیکج پر دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ جھنگ روڈ چک 75 ج ب سوہل میں گھر پر گیس لیکج پر سلنڈر کا دھماکہ ہوگیا جس سے 45 سالہ نور صبا زوجہ عبدالرشید،25 سالہ رابعہ دختر عبدالرشید،21 سالہ عبد اللہ ولد عبدالرشید 18 سالہ سعد اللہ ولد عبدالرشید اور 35 نبیل ولد الطاف جھلس کر زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ۔دھماکہ سلنڈر کا ریگولیٹر لیکیج کے باعث ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں