پیرا فورس بھرتی، ڈی سی وہاڑی کادوڑ ٹریک کا معائنہ
انوسٹی گیشن آفیسر کی دوڑ 5 جنوری کو ہوگی، شفافیت پر زور دیا
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پیرا فورس میں انوسٹی گیشن آفیسر کی بھرتی کیلئے دوڑ ٹریک پل نہر 20 ڈبلیو بی کا وزٹ کیا اور امیدواروں کیلئے مختص ٹریک کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے پینے کے صاف پانی ، صفائی اور میڈیکل سہولیات کا انتظام ، سکیورٹی اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ انوسٹیگیشن آفیسر کی بھرتی کیلئے دوڑ کل 5 جنوری 2026 کو ہوگا ،بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم نے بتایا کہا کہ پیرا فورس میں بھرتیوں کیلئے دوڑ کا انتظام پل نہر 22ڈبلیو بی پر کیا گیا ہے ۔تما م امیدواران مقرر تاریخ پر صبح 8 بج کر 30 منٹ پر مقررہ جگہ پر پہنچ جائیں تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو دوڑ میں شامل نہیں کیا جائے گا تمام امیدواران اپنی حاضری اور اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آئیں تمام امیدواران اپنی رول نمبر سلپ اپنی چھاتی پر آویزاں کرکے آئیں امیدواران اپنے ساتھ موبائل وغیرہ کوئی چیز نہ لائیں۔امیدواران مقررہ جگہ پر ڈراپ ہوں اوراپنے ہمراہ سواری نہ لائیں امیدواران اکیلے آئیں کسی کو ساتھ نہ لائیں۔