اے ڈی سی کا ڈسپوزل وارڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ

اے ڈی سی کا ڈسپوزل وارڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ

تعمیراتی کام کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ،قدسیہ ناز

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو قدسیہ ناز نے نیا بننے والا ڈسپوزل وارڈ نمبر 4 کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران سے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ ڈسپوزل کے تعمیراتی کام کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔قدسیہ ناز نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی سہولیات سے متعلق منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل کی تکمیل سے قریبی آبادی کو نہ صرف نکاسیٔ آب کے مسائل کا حل میسر آئے گا بلکہ ماحولیاتی بہتری اور صفائی ستھرائی میں بھی نمایاں فوائد حاصل ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے گا اور عوامی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں