چنیوٹ سرکل پولیس نے 17 منشیات فروش گرفتارکرلئے

چنیوٹ سرکل پولیس نے 17 منشیات فروش گرفتارکرلئے

ملزموں سے 10کلو سے زائد چرس، ہیرئون اور255 لٹر شراب برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ سرکل پولیس نے مختلف علاقوں سے 17 منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں سے 9 کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلو سے زائد ہیروئن اور255 لٹر شراب برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی ، تھانہ صدر، تھانہ رجوعہ ، تھانہ بھوانہ ، تھانہ لنگرانہ ، تھانہ چناب نگر ، تھانہ لالیاں اور تھانہ کانڈیوال میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں