ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا
موٹرسائیکل سوار فیاض کی پینسرا روڈپر چک نمبر 245 کے قریب کرین سے ٹکر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار حسنین کوکچل دیا،ساتھی شہباز عباس شدید زخمی
چنیوٹ،ٹو بہ ٹیک سنگھ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پینسرا روڈپر چک نمبر241ج ب کے قریب کرین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا موٹرسائیکل سوار 25سالہ فیاض سکنہ چک نمبر245ج ب تحصیل بھوانہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورڈیڈباڈی کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا۔
میرک سیال کا رہائشی حسنین خادم اور شہباز عباس موٹر سائیکل پر شورکوٹ روڈ پر جارہے تھے کہ چک نمبر315گ ب کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر انکی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا ،جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے اور حسنین نے زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ ڈالا جبکہ شہباز کو ریسکیو عملہ نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے قانو نی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاکے حوالے کر دی ۔