فو ڈسیفٹی ٹیم نے 1700کلو مردہ مرغیاں تلف کردیں

فو ڈسیفٹی ٹیم نے 1700کلو مردہ مرغیاں تلف کردیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فو ڈسیفٹی ٹیم نے 1700کلو مردہ مرغیاں تلف کردیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹیم نے شیخوپورہ روڈ کھیالی میں کارروائی کی اور مردہ بیمار مرغیوں کی سپلائی میں ملوث سپلائر گاڑی اور رکشہ ضبط کرکے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر ادیا ۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ سپلائر رکشہ اور گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، مردہ مرغیاں سپلائی کیلئے چھپا کر رکھی گئی تھیں ، سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات موجود نہ تھیں ، اس موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیا، مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار گوشت کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے ، جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے ، شہری جعلسازی کا ہر حربہ ناکام بنانے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں