آرپی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا تھانہ اروپ اور جناح روڈ کا دورہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے تھانہ اروپ اور تھانہ جناح روڈ گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور تھانوں میں انتظامی امور اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ آر پی او نے تھانوں کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی تکمیل اور فرنٹ ڈیسک پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حوالات میں بند قیدیوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔آر پی او نے افسر وں و اہلکاروں کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویہ اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔