ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا سی ای او ہیلتھ کیساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا سی ای او  ہیلتھ کیساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال کا دورہ کیا،

انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی روسٹر، ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اورضروری ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں