سکندر پور میں سیوریج کا نظام برباد ، پانی گلیوں میں جمع

 سکندر پور میں سیوریج کا نظام برباد ، پانی گلیوں میں جمع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور کی یونین کونسل کپور پور کے گاؤں سکندر پور میں سیوریج کے ناقص اور غیر مؤثر نظام نے اہلِ علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ۔

 گاؤں کی متعدد گلیوں میں عرصہ دراز سے گندا پانی جمع رہنے کے باعث ماحول آلودہ ہو رہا ہے جبکہ موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق سیوریج کا پانی گھروں کے سامنے کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو روزمرہ امور میں پریشانی لاحق ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سنگین مسئلے کے حوالے سے متعدد بار متعلقہ محکموں اور منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا گیا تاہم کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گاؤں سکندر پور میں سیوریج کے مستقل اور پائیدار حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو اذیت سے نجات دلائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں