روزنامہ دنیاکے نیوزایجنٹ ملک محمد عباس انتقال کرگئے
نماز جنازہ کے بعد تدفین ،ریزیڈنٹ ایڈیٹر ملتان نعمان خان بابر کی تعزیت
ملتان (خصوصی رپورٹر )روزنامہ دنیا ملتان کے نیوز ایجنٹ ملک محمد عباس وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ مسجد حسن پروانہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی رہنماؤں اور اخبار فروشوں سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم گزشتہ 4 دہائیوں سے مختلف قومی اخبارات اور رسائل کے ملتان کے بڑے نیوز ایجنٹ شمار ہوتے تھے ۔دریں اثنا ریجنل منیجر سرکولیشن لاہور رضا طاہر بٹ،ریزیڈنٹ ایڈیٹر ملتان نعمان خان بابر اور سرکولیشن منیجر مبین حیدر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔