ٹیکو پارک کو کاروباری و تفریحی مرکز بنایاجائے :شہری
پارک کو نجی پارٹنرشپ کے تحت ترقی دی جائے تاکہ ریلوے کو بھی فائدہ ہو
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )شہر کے وسط میں واقع محکمہ ریلوے کی ملکیت ٹیکو پارک کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے معاہدہ کے تحت حاصل کر کے کاروباری و تفریحی عوامی مرکز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ شہریوں، تاجروں، سماجی حلقوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ قیمتی سرکاری اراضی کومنظم انداز میں ترقی دی جائے تو نا صرف روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ شہر کو ایک بڑا تفریحی مرکز بھی میسر آ سکتا ہے ،کیونکہ ٹیکو پارک شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیوں کے لیے انتہائی موزوں مقام ہے ، اگر ضلعی انتظامیہ محکمہ ریلوے کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر کے اس جگہ کو حاصل کرے اور یہاں فوڈ اسٹریٹ، چھوٹے کاروباری یونٹس، بچوں کے کھیلوں کے زون، گرین ایریاز اور فیملی پارک قائم کیے جائیں،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکو پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت ترقی دی جائے تاکہ سرکاری آمدن میں اضافہ ہو اور محکمہ ریلوے کو بھی مستقل مالی فائدہ حاصل ہو۔