چینی وفد کایونیورسٹی آف کمالیہ کادورہ ،مشترکہ منصوبوں پر غور
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)چینی وفد کایونیورسٹی آف کمالیہ کادورہ ، وفد میں لی وینیو ، لو جون اور بختیار فائق شامل تھے۔
وفد کی آمد پر یونیورسٹی آف کمالیہ کے رجسٹرار ڈاکٹر رئیس اشرف، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، مختلف شعبہ جات کے معزز فیکلٹی ممبران کے علاوہ انڈسٹری نمائندگان زاہد الرحمن رمدے ، ڈاکٹر ریاض اور نوید خان منگلا نے استقبال کیااورتعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور AI بیسڈ لیبز کے قیام کے لیے قلیل اور طویل المدتی لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔