صحافیوں کے وفد کی نئے ایس ایچ او کھرڑیانوالہ سے تعارفی میٹنگ

صحافیوں کے وفد کی نئے ایس ایچ او  کھرڑیانوالہ سے تعارفی میٹنگ

بلوچنی( نمائندہ دنیا )نیو پنجاب میڈیا گروپ کی سرپرست طاہر حمید فانی کی زیر قیادت نئے تعینات ایس ایچ او کھرڑیانوالہ سے تعارفی میٹنگ ہوئی۔

وفد نے علاقہ میں جرائم کی نشاندہی کی جس پر ایس ایچ او انسپکٹر مہر ریاض اٹھوال نے کہا علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا ۔ مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کی قدر کی جائیگی ۔میڈیا نمائندگان ، نمبرداران اور معززین علاقہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ۔ ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کر کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر چیئرمین نیو پنجاب میڈیا گروپ مدثر حمید فانی ، صدر مسعود باٹھ، میاں عتیق الرحمن ، قمر امین ملک، انفارمیشن سیکرٹری ، حافظ رمضان ملک ، احمد فانی میڈیا کوآرڈینیٹر،حافظ اویس اسلام و دیگر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں