جوبلی لائف انشورنس کا کراچی یونائیٹڈ سے اشتراک

 جوبلی لائف انشورنس کا کراچی یونائیٹڈ سے اشتراک

انشورنس کمپنی کا ملک میں فٹبال کے گراس روٹ لیول پر فروغ کیلئے اقدام کمیونٹی کی سطح پر پائیدار اور وسیع اثرات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز،فرحان فریدی

کراچی (سٹی ڈیسک) پاکستان کی صفِ اول کی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے 21ویں کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپئن شپ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اشتراک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اشتراک نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے ، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں نچلی سطح پر کھیلوں کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپئن شپ کا کراچی کے دیرینہ اور سب سے زیادہ یکساں مواقع فراہم کرنے کے حامل اسکول فٹبال ٹورنامنٹس میں شمار ہوتا ہے ۔ اس موقع پر جوبلی لائف کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن، فرحان فریدی نے کہا کہ جوبلی لائف کھیلوں کو جسمانی صحت، سماجی شمولیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ سمجھتا ہے ۔ یہ اشتراک پاکستان بھر میں صحت مند طرز زندگی اور فعال کمیونٹیز کے قیام سے متعلق ہمارے وسیع وژن کو اجاگر کرتا ہے ۔ ایک جانب ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے قومی پلیٹ فارمز کی معاونت کر رہے ہیں اور دوسری جانب گراس روٹ سطح پر سرمایہ کاری کر کے ہم کھیل کے ذریعے کمیونٹی کی سطح پر پائیدار اور وسیع اثرات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپئن شپ کے ڈائریکٹر فٹبال علی عطا نے کہا کہ کراچی یونائیٹڈ ہمیشہ فٹبال کو معاشرتی سطح پر شمولیت اور مثبت سماجی تبدیلی کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر دیکھتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں