مفتی منیب الرحمن کے ہاتھوں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

 مفتی منیب الرحمن کے ہاتھوں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

کراچی(این این آئی)فلاحی صحتِ عامہ کے شعبے کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قدم کے طور پر معروف مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمن نے اتوار کو گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ کے قریب جدید فلاحی اسپتال کے منصوبے یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔

 منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ دو لاکھ سے زائد نادار مریضوں کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس امامیہ میڈکس انٹرنیشنل کے تحت قائم کیا جا رہا ہے ۔سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ محروم طبقات کو معیاری علاج مہیا کرنا اسلام کی تعلیمات اور حضور نبی کریم ؐ کے پیغام سے ہم آہنگ ہے ۔اسی روز منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سابق نگراں وزیراعلی جسٹس(ر)مقبول باقر نے یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کو کراچی میں معیاری طبی سہولیات کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لیے بروقت اور ناگزیر منصوبہ قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں