کارپوریشن ملازمین نے 200ریڑھیاں قبضے میں لے لیں
کارپوریشن ملازمین نے 200ریڑھیاں قبضے میں لے لیںصبح سویرے گلیوں محلوں میں کارروائی ، دکانوں کے شیڈ بھی کٹوا دیئے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نئے تعینات کمشنر سرگودھا شوکت علی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ انکروچمنٹ نے صبح سویرے گلیوں محلوں میں کھڑی دوسو کے قریب ریڑھیوں کو پکڑ کر دفتر لے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران نے ریڑھیاں واپس نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ان ریڑھیوں کو توڑ دیا جائے گا جبکہ دکانوں کے شیڈ بھی کٹوا دیئے گئے ۔