ڈپٹی کمشنر خوشاب کا سفاری پارک جوہرآباد کا دورہ، سکیورٹی و صفائی پر زور

 ڈپٹی کمشنر خوشاب کا سفاری پارک  جوہرآباد کا دورہ، سکیورٹی و صفائی پر زور

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سفاری پارک جوہرآباد کا دورہ کیا اورپار ک کی صفائی اور سکیورٹی پر زور دیا۔

 

انہوں نے جانوروں کی دیکھ بھال، خوراک، رہائشاور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بھی موجود تھے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سفاری پارک میں زیبرا، بندر اور مختلف اقسام کے پرندوں سمیت جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے ، تاہم سکیورٹی گارڈز اور عملے کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں