ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایت ہے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ،محمد وسیم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دیں ، ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر سے باہر آ کر شہریوں کی درخواستیں سنیں اور مختلف نوعیت کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات د ئیے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور کسی شہری کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں پر غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت یہ عمل روزانہ جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہوں اور حکومت و انتظامیہ پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔