کانسٹیبل کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کانسٹیبل سعید انور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائر ہونے والے افسر کوسرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔
پولیس افسران نے کانسٹیبل سعید انور کی پولیس کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاریٹائرڈ پولیس آفسر کو تحائف پیش کئے گئے اور شیلڈ پیش کی گئی اس موقع پر کانسٹیبل سعید انور کا کہنا تھا کہ تمام پولیس ملازمین کے ساتھ ایک خاندان کی طرح وقت گزرا جو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔