آئینی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،شاداب رضا
ریاست کی رٹ مضبوط ہونے سے دہشتگردی کمزور اور انتہا پسندی ختم ہوگیناموس رسالت ؐکا تحفظ ریاست کی اولین آئینی،شرعی وایمانی ذمہ داری ہے
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐکا تحفظ کرنا ریاست کی اولین آئینی،شرعی وایمانی ذمہ داری ہے ،انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو گستاخی رسول کرنے بھی نہیں دینگے ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر گستاخ رسول کو قانون کی روح کے مطابق انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں،نبی کریم ؐ سے عشق ومحبت کا تقاضہ ہے کہ فساد کرنیوالوں کے خلاف امن کا پرچم بلند کیا جائے ، انسانیت کا احترام اور امن محبت بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے ،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے آئین کے دائرے میں رہ کر جدجہد جاری رکھیں گے ،ملک کے آئین میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے ،حکومت اور انصاف کے ادارے توہین رسالت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، غازی ممتاز حسین قادری سچے عاشق رسول جرت وبہادری کے علمبردار تھے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عدلیہ کو فیصلوں میں مکمل آزادی اور خود مختاری کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ،اعلی عدلیہ کسی بھی غیر ملکی دبا کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرے ،آئینی اداروں کو مضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ریاست کی رٹ مضبوط ہوگی تو دہشتگردی کمزور اور انتہاپسندوں کی موت واقع ہوگی، تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔