ضلع کوہستان لوئر کے مکینوں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
کراچی(آئی این پی) ضلع لوئر کوہستان کے علاقوں دبیر اور رانولیا کے سیکڑوں مکین اپنے جائز مطالبات کے حق میں کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔
کوہستان کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوہستان ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین ملک سربلند خان، عامر خان، حاجی جہانزیب، اول خان، اختر خان، جمال کوہستانی، عبدالرحمان، فضل خان، سعید کوہستانی، سکندر کوہستانی، نواز کوہستانی، فیاض کوہستانی، سعید جان، صدر شانگلہ قومی اتحاد روزی خان، ایڈووکیٹ غلام آزاد، ایڈووکیٹ حبیب خان ، مولانا نورالحق اور دیگر رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کوہستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔