ایم ایس ڈاکٹر رانامدثر کوسنگین کوتاہیوں پر ہٹادیا گیا

ایم ایس ڈاکٹر رانامدثر کوسنگین کوتاہیوں پر ہٹادیا گیا

سہولیات میں ناکامی پر کرپرفارمنس آڈٹ کا حکم ،ڈاکٹر ذکا کو چارج سنبھالنے کی ہدایت

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں انتظامی تبدیلی ایم ایس ڈاکٹر رانامدثر کو عہدہ سے ہٹادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر یونس منیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔ انتظامی امور اور طبی سہولیات کی فراہمی میں سنگین کوتاہیاں سامنے آنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر رانا مدثر کو ہٹا رانا مدثر کی تعیناتی کے پورے دورانیے کا پرفارمنس آڈٹ کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہاراجہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذکا مہدی کو ایم ایس ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا اضافی چارج تفویض کر دیا۔ ڈاکٹر ذکا مہدی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر چارج سنبھال کر ہسپتال کے حالات کو بہتر بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈاکٹر یونس منیر نے بھی واضح کیا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو دہلیز پر بہترین سہولیات میسر آ سکیں جبکہ رانا ڈاکٹر رانامدثر نے الزام عائدکیا ہے کہ سی سی او ہیلتھ جھنگ نے انکی جگہ سفارشی لگانے کیلئے یہ کارروائی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں