چناب نگر،گردونواح میں شدید دھند حدِ نگاہ صفر،ٹریفک پولیس الرٹ
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر ا ور گردونواح میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر ہو گئی جسکے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر مین شاہرات پر ٹریفک پولیس کو 24گھنٹے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے نکلیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ریفلیکٹرز کا استعمال یقینی بنائیں۔