جھنگ ڈویژن بنائوتحریک ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی واک

جھنگ ڈویژن بنائوتحریک ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی واک

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تحریک کا دائرہ کار جلد بڑھائیں گے ،حافظ عمیر غزالی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ ڈویژن بنائوتحریک سٹی یونٹ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی واک کی گئی ۔ تحریک کے مرکزی و مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ واک کی قیادت حافظ عمیر الغزالی مرکزی شریک چیئرمین نے کی۔ شرکا نے انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھنگ فیصل آباد روڈ کو فوری ون وے کیا جائے جسکی منظوری ہو چکی ہے ۔مولانا حافظ عمیر غزالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ یہ ہماری احتجاجی تحریک کا اغاز ہے اگر انتظامیہ نے اور حکومت نے ہمارے مطالبات کو سیریس نہ لیا تو ہم اپنی تحریک کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔

ہم حکومت کیساتھ جھنگ کی فلاح و بہبود کے لیے چلنا چاہتے ہیں اگر حکومت جھنگ میں خونی روڈز کو انسانوں کے سفر کے قابل نہیں بناتی ہمیں مجبورا ًاحتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر دھرنوں اور مارچ کی شکل اختیار کرنا ہوگی۔گزشتہ روز فیصل آباد روڈ پر حادثے میں 14 انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد انسانوں کا زخمی ہونا افسوسناک ہے اور انتظامیہ کو اس پر سوچنا ہوگا۔اس علاوہ قائدین کا کہنا تھا کہ جھنگ میں اوور لوڈنگ اور پاس شدہ تعداد سے زیادہ سواریوں کو بٹھانا اور اسکی اجازت دینا کس کی مشروط اجازت سے ہو رہا ہے ،اس کا ذمہ دار کون ہے ۔واک میں مولانا عبدالوحد صدیقی، عمران شاہد،چودھری شفیق عبدالقیوم انصاری سرفراز عمران، مولانا موسیٰ کلیم رانا ابرار ،مہر مشاہد بھبھڑانہ اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں