شورکوٹ پریس کلب کے وفدکی ایس ایچ او سے مسائل پر ملاقات
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)شورکوٹ پریس کلب کے وفد نے صدر رانا شاہد محمود کی زیر قیادت تھانہ شورکوٹ سٹی کے ایس ایچ او مہر علمدار حسین پاتوآنہ سے ملاقات کی۔
چیئرمین رائے ایاز اکبر، سینئر نائب صدر نادر اسلم،نائب صدر رائے رجب بھٹی،نائب صدر ناصر محمود غزنوی،فنانس سیکرٹری رانا شبیر،ذیشان حیدر،سردار قاسم بھی موجود تھے ۔رانا شاہد محمود نے صحافیوں کو درپیش مسائل علاقہ میں نئی نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے منشیات کے بڑھتے ناسور پر گفتگو کی اورمؤثر تعاون پر زور دیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔ ایس ایچ او مہر علمدار نے کہا امن و امان کے قیام اور منشیات کے خاتمے کے لیے صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا صحافیوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔