وارادتوں میں لاکھوں روپے ، زیورات، دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

 وارادتوں میں لاکھوں روپے ، زیورات، دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

فیصل آباد،پیرمحل،کمالیہ کے علاقوں میں گھروں اوردیگرمقامات پر وارداتیں

فیصل آباد،پیرمحل،کمالیہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی)درجن سے زائد وارادتوں میں لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقہ شرافت کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم اندرداخل ہوگئے اور الماریوں سے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے سمال سٹیٹ میں آصف کی فیکٹری سے چور موٹریں، بجلی کی تاریں اور لاکھوں مالیت کا سامان لے گئے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے باؤ والا کے قریب اکبر کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل جکہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول ہسپتال سے طاہر نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں راشد کے گھر کے باہر سے رات کو ملزم بجلی کا میٹر لے گئے ۔ پیرمحل کے چک نمبر 664 گ ب کے عدنان کے دو بکرے تین بکریاں کل مالیت 4لاکھ 50 ہزار،جہانگیر کے 2 عدد جانور بکرے مالیت دولاکھ ،مکہ بلاک رہائشی شعیب شکیل کے گھر کے باہر سے سامان مالیت ایک لاکھ 20ہزار،چک نمبر671گ ب میں اشرف سے ملزم 50تھیلے چاول دھوکہ دہی فراڈ سے ہتھیا کرلے گئے ۔کمالیہ کے چک716میں غلام شوکت کے گھر سے تار اور ڈی کنکٹر کل مالیت 1لاکھ 70ہزار اور ملزم تھانہ بھسی کے علاقہ چک 57/4ٹکڑا سے علی شیر کی بکریاں مالیت 3لاکھ لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں