یوم ولادت حضرت علیؓ کی تقریبات، کیک کاٹے گئے
پینسرہ(نمائندہ دنیا)یومِ ولادت امیرالمومنین حضرت علیؓ کے پُرمسرت موقع پر سدھار، بابو والا، عباس پور، حسین آباد، سید والا سمیت دیگر علاقوں میں شایانِ شان تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کیک کاٹے گئے اور آپ ؓکی ولادت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ گھروں میں محافل، مجالس اور نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا، مقررین نے کہاحضرت علی ؓ کی زندگی انسانیت، اخوت اور انصاف کا روشن نمونہ ہے جس پر عمل کر کے معاشرے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔