تحصیل پیر محل میں صفائی و ستھرائی وال چاکنگ کاخاتمہ
پیرمحل (نامہ نگار)وقاص ظفر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کی زیر نگرانی فاطمہ سلیم چیف آفیسر کی زیرقیادت تحصیل پیر محل میں صفائی و ستھرائی وال چاکنگ اور تجاوزات کو ختم کردادیا گیا۔
سی اوفاطمہ سلیم، عمیر رضا فنانس آفیسر نے اکرم مجاہد انکروچمنٹ انسپکٹراور انکروچمنٹ سکواڈ عدنان ساغر ، رضوان نقشبندی ، شاہد لطیف اور عملہ میونسپل کمیٹی نے تحصیل پیرمحل پرانی سبزمنڈی روڈ تجاوزات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہیوی مشینری سے تھڑا جات کو ختم کروادیا پارکس کی اور گلیوں محلہ جات میں صفائی اورشہر بھر کی دیواروں پروال چاکنگ ختم کروادی۔ وقاص ظفر اورفاطمہ سلیم کا کہناہے کہ تجاوزات کیخلاف کاروائی بلاامتیاز جاری رہے گی خلاف ورزی پردکانداروں کو جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایاجائے گا۔