ڈی سی کاڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ ،انسدادِ تجاوزات کاجائزہ
سہولیات فراہمی کی ہدایت ،عمر عباس کی زیر نگرانی پیر محل میں تجاوزات کاصفایا
ٹو بہ ٹیک سنگھ،پیرمحل (ڈسٹر کٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت پرمسائل سنے ۔ عملہ کی حاضری ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر عمر عباس کی زیر نگرانی پیر محل میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے گرینڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں صفائی، تجاوزات خاتمے اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور کملانہ سیال، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد ، سی او میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم اور دیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہان فیلڈ میں موجود رہے اور تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔
پارکوں، قبرستانوں، مرکزی شاہراہوں ،کھلے مقامات سے گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ ،سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کی گئی ۔ خصوصی سکواڈ زنے سٹی ایریا، سند ھیلیاں والی اور اروتی میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں۔ پلی نالیوں کی مرمت، پارکس اور گرین بیلٹس ، مین ہول کورز اور سٹریٹ لائٹس بحالی کے اقدامات بھی کیے گئے۔ آپریشن میں ستھرا پنجاب، پیرا فورس اور میونسپل اداروں کے 250 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے کہا ستھرا پنجاب مہم کے تحت عوامی خدمت کے اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائینگے۔