مجاہد ختم نبوت نعیم اختر جانباز انتقال کر گئے
پیرمحل (نمائندہ دنیا) مجاہد ختم نبوت نعیم اختر جانباز انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ پیرمحل میں ادا کی گئی۔۔۔
جس میں چوہدری خالد سردار سابق ضلع نائب ناظم، چوہدری سرور انجم سرپرست اعلیٰ، رانا اشرف جنرل سیکرٹری، میاں اسد حفیظ صدر، قاسم بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، رانا محمد جمیل راہنما پاکستان سمیت علمائے کرام، تاجران، سیاسی و سماجی فلاحی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل بروز منگل بوقت 11 بجے دن غوثیہ مسجد، غوثیہ آباد پیرمحل میں ہوگی۔