ٖصاف، سرسبز شہر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے : ڈپٹی کمشنر

ٖصاف، سرسبز شہر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے : ڈپٹی کمشنر

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے گرین بیلٹس کا قیام ضروری ہے :خالد جاوید

وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قائد اعظم چوک، لڈن روڈ، گرلز کالج روڈ، ہاکی گراؤنڈ ایف بلاک، تھانہ سٹی روڈ اور خانیوال روڈ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز وہاڑی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے گرین بیلٹس کا قیام ضروری ہے ۔ شجرکاری نہ صرف ماحول کو صاف رکھتی ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند زندگی فراہم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ انہوں نے سڑکوں کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخت آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول کی ضمانت ہیں۔ دورے کے موقع پر ایس ڈی ایف، سب انجینئر نذر حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں