کشمیر اور سٹی پارک میں جھولوں کی دیکھ بھال کی جائے ،ڈی سی

 کشمیر اور سٹی پارک میں جھولوں کی دیکھ بھال کی جائے ،ڈی سی

پارکوں کی لائٹس، فواروں گراسی لانز کی دیکھ بھال،صفائی یقینی بنائی جائے پارکوں میں قائم اوپن لائبریری میں کتابیں رکھوائی جا ئیں،اسد عباس مگسی

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مدثر عارف کے ہمرا ہ کشمیر اور سٹی پارک میانوالی کا دورہ کیا۔انہوں نے پارکوں میں صفائی ستھرائی کے نظام اور شہریوں کیلئے فراہم کردہ تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شجر کاری مہم کے دوران دونوں پارکوں میں خوبصورت اور نمائشی پودے لگائے جائیں اور پارکوں میں قائم اوپن لائبریری میں کتابیں رکھوائی جا ئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تفریح کیلئے تما م جھولوں کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنا یا جا ئے ، پارکوں کی لائٹس، فواروں گراسی لانز کی مناسب دیکھ بھال اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں