پیرا افسران کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ مکمل

  پیرا افسران کی بھرتی کیلئے  فزیکل ٹیسٹ مکمل

خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے افسران کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ شفاف اور منظم انداز میں مکمل کر لیے گئے ۔

 انفورسمنٹ افسران کیلئے 410 مرد اور 178 خواتین امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 168 مرد اور 88 خواتین نے رننگ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ٹیسٹ کے بعد 139 مرد اور 79 خواتین امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے براہ راست پورے عمل کی نگرانی کی۔ انتظامیہ کے مطابق بھرتیوں میں مکمل میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں