فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،ایس ایس پی آپریشنز
ڈیوٹی پر مامور افسران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، طارق محبوب
راولپنڈی(خبر نگار) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن فورس کے افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کا نعقاد کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ڈولفن فورس کو سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے ،انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، غفلت اور کوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی پر مامور افسران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔