لدھیوالہ وڑائچ:پلاٹ پر قبضہ جعلی رجسٹری کیخلاف مقدمہ درج
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )حسنین سٹی میں انتقال کر جانے والی خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کر کے جعلی رجسٹری کروانے پر دو پراپرٹی ڈیلرز سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے ۔، لدھیوالہ کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیخوپورہ کی رہائشی انتقال کر جانے والی خاتون کے حسنین سٹی میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 14 مرلہ پلاٹ پر پراپرٹی ڈیلر وقاص بھٹہ نے قبضہ کر کے اپنے ساتھی بشارت چٹھہ کے ساتھ مل کر، حسنین سجاد اور سجاد حسین کے نام جعلی رجسٹری کروائی۔پلاٹ مالکان محمد حسن ساکن فاروق آباد شیخوپورہ نے ملزمان کے خلاف تھانہ لدھیوالہ میں درخواست دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقاص بھٹہ، بشارت چٹھہ، حسنین سجاد اور سجاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔