ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،ہدایات جاری
بس سٹینڈ، سہولت بازار اور ایم تھری تا ایم فور ڈبل روڈ منصوبوں کابھی معائنہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ میں جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس موقع پر انہوں نے صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کا دورہ کیا جہاں عوام کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اسی طرح انہوں نے صدر بازار میں جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوبصورت ماحول میسر آ سکے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ایم تھری انٹرچینج سے ایم فور انٹرچینج تک زیر تعمیر ڈبل روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔