کمشنر کا علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا سرپرائز وزٹ

کمشنر کا علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ  ہسپتال سیالکوٹ کا سرپرائز وزٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا سرپرائز وزٹ، کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی،

 ایمرجنسی ، سرجیکل/ چلڈرنز اور میڈیکل وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کی معیار کی بابت استفسار کیا۔ کمشنر نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور معیاری ادویات کی دستیابی پر حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرننس پالیسی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں