ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں میں صفائی و نالوں کی ڈیسلٹنگ کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ، گوندلانوالہ چوک، سٹی فلائی اوور، ریلوے لائن کے اطراف، مکی روڈ، کھیالی بائی پاس، مغربی بائی پاس روڈ، مختلف لنک روڈز، جامعہ محمدیہ روڈ، جناح پارک اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سڑکوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، نالوں کی ڈیسلٹنگ، تجاوزات کی صورتحال اور گرین بیلٹس کی حالت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ پر الیکٹرک بس منصوبے کے تحت قائم کیے جانے والے ماڈل ویٹنگ ایریاز اور گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے دوران ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔