کامونکی: پولیس کانسٹیبل کی موٹر سائیکل چوری
کامونکی (نامہ نگار )کامونکی میں تھانہ سٹی کے قریب پولیس کانسٹیبل خبیب ہنجرا کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
پولیس کانسٹیبل ٹی ایچ کیو اسپتال کے خدمت سنٹر میں تعینات ہیں اور گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل تھانے کے قریب کھڑی کرکے اندر چلے گئے ۔ نامعلوم چور اس دوران موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔سٹی پولیس نے چوری کی اطلاع ملنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔