ہائی وے پٹرول کا ریزنگ ڈے نقد انعامات،تعریفی اسناد تقسیم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کا 22 واں ریزنگ ڈے 8 جنوری کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔سال 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کو نقد انعامات اور ۔۔
تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اسی طرح شہداء کے لواحقین اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو بھی تحائف دیے گئے تاکہ تعلیم اور محنت کے جذبے کو فروغ ملے ۔ تقریب کی صدارت ریجنل آفیسر محمد سلیم خان نیازی نے کی۔ جبکہ مہمانِ خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر تھے ۔ تقریب میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کھانے اور چائے سے کی گئی۔