گجرات:مویشیوں کے تحفظ کیلئے ویکسی نیشن مہم جاری
گجرات (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر وسیم شان کی ہدایات پر ضلع گجرات میں مویشیوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے منہ کھر (FMD) اور اینٹروٹوکسیمیا (ET) کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے ۔
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مویشی پال حضرات سے رابطہ کر کے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں ۔