شدید سردی خشک میوہ جات مچھلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
تتلے عالی (نامہ نگار)شدید سردی خشک میوہ جات،مچھلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔شدید سردی میں تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں خشک میوہ جات کی دکانوں وعارضی ریڑھیوں پر چلغوزہ،مونگ پھلی،ریوڑیاں، کاجو، اخروٹ، پستہ،بادام، انجیر ودیگر کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔
جبکہ مچھلی کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے لیکن شہریوں کا شکوہ ہے کہ باسی مچھلی تازہ اور فارمی مچھلی دریاکی ظاہر کرکے فروخت کی جا رہی ہے ۔غیر قانونی شکار فاختہ کے بعدکسان دوست پرندہ تلیر بھی نایاب تتلے عالی(نامہ نگار)غیر قانونی شکار فاختہ کے بعدکسان دوست پرندہ تلیرنایاب ہوگیا۔موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی برف باری کے باعث مرغابی،فاختہ ،تلیر ودیگر پرندے سفر کرکے گرم علاقوں کا رخ کرتے ہیں جوکہ پاکستان کے سرحدی،دریائی اور پہاڑی علاقوں میں ڈیرے جام لیتے ہیں۔بے رحمانہ غیر قانونی شکار کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے فاختہ نایاب ہو گئی ہے جبکہ زرعی ادویات سے نہ مرنے والے فصلوں کے کیڑوں کو کاٹ کاٹ کر پھینکنے والا کسان دوست پرندہ تلیر بھی نایاب ہوگیا ہے ۔